محل تبلیغات شما



اسلامی جمہوریہ ایران کے وہ ادارے جو مقام معظم رهبری کی بلاواسطہ(مستقیما) نظارت میں ہیں

ویسے تو ایرانی آئین کی اصل نمبر 5 کے مطابق مقام معظم رہبری کا عہدہ ایران کا سب سے بڑا آئینی عہدہ ہے اور مقام معظم رہبری بہ عنوان ولی امر مسلمین جس وقت اور جس ادارے میں اصلاح و ترمیم کو مناسب سمجھیں اپنے آئینی حق کے مطابق اصلاحات انجام دے سکتے ہیں اور کوئی بھی آئینی اصلاحات یا ترامیم مقام معظم رهبری کی رضایت کے بغیر وقوع پذیر نہیں ہوتیں. 
لیکن اس کے علاوہ ایران میں ایسے ادارے بھی موجود ہیں جو مستقیما مقام معظم رہبری کے کنٹرول یا نظارت میں ہیں جو تین اقسام پر مشتمل ہیں. جن کی مختصر وضاحت ذیل میں دی گئی ہے.

1 وہ ریاستی ادارے جن کا نظم و نسق براہ راست(مستقیما) مقام معظم رهبری کے پاس ہے اور انکا بجٹ و تنخواہیں سرکاری خزانے سے ادا ہوتی ہیں

ادارہ صداوسیما جمہوری اسلامی ایران
سپاہ پاسداران انقلاب
شورای نگہبان (الیکشن کمیشن + آئینی نظارت)
قوہ قضائیہ ایران (عدلیہ)
مسلح افواج جمھوری اسلامی ایران
شورای عالی امنیت ملی
ادارہ بسیج مستضعفین
نیروی انتظامی پولیس(زیر نظر سپاہ+وزارت داخلہ) 

2 وہ غیر ریاستی ادارے جو بلاواسطہ(مستیما) مقام معظم رہبری کی نظارت میں ہیں جبکہ بجٹ سرکاری ہے
یہ وہ ادارے ہیں جو مختلف جزئی قوانین کے تحت وجود میں آئے ہیں اور ان کا بجٹ حکومت فراہم کرتی ہے لیکن انکی نظارت اور مسئول کا تعین مقام معظم رهبری کرتے ہیں.

ادارہ تحفظ آثار و نشر دفاع مقدس
ادارہ اوقاف و امور خیریہ
ادارہ حج و زیارات
ادارہ فرہنگ و ارتباطات اسلامی
شورای عالی انقلاب فرہنگی
شورای عالی فضای مجازی

3 وہ مستقل غیر ریاستی ادارے جن کا بجٹ مستقل اور ذاتی ہے لیکن کچھ سالانہ رقم حکومت سے وصول کرتے ہیں اور جن کی نظارت و مسؤل کو مقام معظم رهبری معین کرتے ہیں

حرم مطھر امام رضا علیہ السلام
حرم مطھر امامزادگان و محمدی ع شاهچراغ
حرم مطھر قم حضرت فاطمہ معصومہ ع
مسجد مقدس جمکران
مجمع جھانی تقریب مذاہب اسلامی
حوزہ علمیہ قم
ادارہ پانزدہ خرداد
ادارہ مستضعفان انقلاب اسلامی
ادارہ مسکن انقلاب اسلامی
دفتر تبلیغات اسلامی
ادارہ تبلیغات اسلامی
ادارہ اجرایی فرمان امام
ادارہ اقتصادی کوثر
شورای ت‌گذاری آئمہ جمعہ
شورای عالی قرآن
شورای ھماہنگی تبلیغات اسلامی
کمیتہ امداد امام خمینی رح
موسسہ اطلاعات
بنیاد علوی اور بنیاد برکت
موسسہ کیھان
مرکز طبع و نشر قرآن جمہوری اسلامی ایران
نھاد نمایندگی مقام معظم رهبری در دانشگاه‌ها

مذکورہ بالا تمام اداروں کے لیے اصلح، باتقوی اور باتجربہ ترین مسؤلین کا انتخاب اور نظارت مقام معظم رهبری کے دفتر کی طرف سے ہوتی ہے اور الحمدللہ یہ تمام ادارے اپنی اپنی متعلقہ ذمہ داریوں کو باطریق احسن نبھانے کے ساتھ ساتھ تمدن اسلامی اور فرہنگ اسلامی کی ترویج پر بھی اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں نیز ہر ادارے کے اندر ترویج فرہنگ و تمدن اسلامی کا الگ شعبہ موجود ہے. لہذا مقام معظم رهبری مضبوط عوامی حمایت، مضبوط اداروں اور ٹھوس حکمت عملی نیز اپنے آئینی و شرعی اختیارات کے ساتھ، انقلاب اسلامی کو الہی مبانی کی روشنی میں ، تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ جمہوری اسلامی ایران کے خلاف کھربوں ڈالر کی خطیر رقم سے بننے والے شیطانی منصوبے، رہبر معظم کی ایک معنی خیز مسکراہٹ کے سامنے ڈھیر ہو جاتے ہیں

امام زمانہ ع کا سچا سپاہی
علی ‌ای علی ‌ای

راقم: ابو محمد نصر~


مرا  حسین  ترے  بانکپن  میں رہتا  ہے
وہ  کارزار و بہار  و چمن  میں رہتا  ہے

وہ بانٹتا ہے زمانے  میں  انقلاب کے  رنگ
وہ ہر شباب  حریت کے  فن میں رہتا  ہے

جوان سجدوں کو دیتا ہے معرفت کے چراغ
امام   عشق ، قیام   سخن  میں  رہتا  ہے

کٹا  کے  بیٹھی  ہے  آل سعود  ناک  اپنی
حسین، حوثی جوانوں کے فن میں رہتا ہے

حسینی بطل ، وہ  لبنان  کا  حماسی اسد
کہ جسکی دھاڑ سے دشمن گھٹن میں رہتا ہے

یہ پیر مرد سہی پر کبھی جھکے گا نہیں
کہ خامنہ  ای حسینی  لگن  میں رہتا ہے

یہ لالہ  فام جو  عشق خدا  میں ڈوب گئے
سالار عشق شہیدوں کے من میں رہتا ہے

نصرٓ اب بھی چھپا ہے یزید اوٹوں میں
حسین آج  بھی ہر  تازہ رن  میں رہتا  ہے

محمد صغیر نصرٓ
3 شعبان المعظم 1441 ہجری
27 مارچ 2020



تبلیغات

محل تبلیغات شما

آخرین ارسال ها

آخرین جستجو ها

darmankav گنجینه ها